.

اسرائیلی فوج نے گولان میں حزب اللہ کے لیڈر کا نام اور تصویر جاری کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے گولان کی چوٹیوں میں لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے لیڈر کا نام اور تصویر جاری کردی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افيخائی ادرعی نے بدھ کو اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر حزب اللہ کے اس لیڈر کی تصویر پوسٹ کی ہے اور اس کا نام منیر علی شعیتو المعروف حاجی ہشام بتایا ہے۔

ٹویٹ میں ادرعی نے لکھا ہے کہ ’’لبنان کے مفادات حزب اللہ کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں۔یہ بات تو عشروں سے واضح تھی مگر اب شام کی جنگ سے یہ حقیقت بالکل واضح ہوچکی ہے‘‘۔

منیر علی محمد شعیتو شادی شدہ ہیں اور ان کے چار بچے ہیں۔وہ شام اور لبنان میں میدان جنگ میں حزب اللہ کے مختلف مشنوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مزید یہ کہا ہے کہ وہ گولان کی چوٹیوں میں ایران کے مشن کو پورا کررہے ہیں۔

ادرعی کے اس ٹویٹ سے قبل اسرائیل کی جانب سے مختلف بیانات جاری کیے گئے ہیں اور ان میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ ایک اور لڑائی چھڑتی ہے تو اس سے شام اور لبنانی حکومت باہر نہیں ہوگی اور اس میں ان دونوں کو شامل کیا جائے گا۔