.

حزب اللہ ملیشیا اور اس کے معاونت کاروں کو سزا دینا ہوگی: السبھان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم حزب اللہ اور اس کے تمام معاونت کاروں کو کڑی سزا دینا ہوگی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹوئٹر پر متعدد ٹویٹس میں السبھان نے کہا کہ حزب اللہ خطے میں عدم استحکام کا ایک بڑا محرک ہے۔ اسے اندرون اور بیرون ملک ہر جگہ کمزور کرنا اور اس کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔

چند روز قبل ثامر السبھان نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ پر ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایران دہشت گردی کی جڑ ہے اور حزب اللہ اس کی ناجائز اولاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے حزب اللہ نہیں بلکہ حزب الشیطان [شیطان کی جماعت] کہنا چاہیے۔

چار ستمبر کو اپنی ایک ٹویٹ میں ثامر السبھان نے لکھا کہ حزب الشیطان انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ اس کی وجہ سے عالم اسلام کا لبنان کے خلاف شدید رد عمل سامنے آئے گا۔