.

عوام فتنہ پرور عناصر کی ریشہ دوانیوں سے خبردار رہیں: علماء کونسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی علماء کونسل نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک میں سرگرم نام نہاد علمی، فکری، گروہی مفادات، سیاسی اغراض اور فتنہ پرستی کے لیے کام کرنے والی قوتوں سے با خبر رہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فتنہ پرست اور گروہی مقاصد کے لیے کام کرنے والے نام نہاد علمی اداروں کا علماء اور اہل علم سے کوئی تعلق نہیں۔

بیان میں ’عالمی علماء اتحاد‘ کا نام لے کر کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اتحاد تنگ نظر جماعتی مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان کا دین اسلام اور مسلمانوں کے مفادات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کردار عالم اسلام اور مسلمانوں کے درمیان فتنہ اور فساد کو عام کرنا ہے۔