.

غزہ کی پٹی کے سیکیورٹی چیف ناکام قاتلانہ حملے میں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ کی پٹی میں داخلی سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل توفیق ابو نعیم جمعہ کے روز ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب تھا جو دھماکے سے پھٹا۔ اس اقدام کا بظاہر مقصد انہیں قتل کرنا لگتا ہے۔

حماس کے سیکیورٹی چیف اس دھماکے میں زخمی ہو گئے جنہیں علاج کی غرض سے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

پولٹ بیورو حماس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے جنرل توفیق ابو نعیم کی ہسپتال میں خیریت دریافت کی۔