.

ویڈیو: عادل الجبیر نے 5 منٹ میں دوحہ کی سازشوں کے سارے راز کھول دئیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر سرگرم حلقوں کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی ایک وڈیو گردش میں لائی گئی ہے، جس میں انہوں نے پانچ منٹ کے دورانیے میں قطر کے بحران کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف کو روانی، سچائی، دلیل اور واضح الفاظ کے ساتھ پیش کیا، جس میں دوحہ کے موقف اور پڑوسی ممالک کے خلاف سازشوں کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔

الجبیر نے بین الاقوامی تعلقات کے برطانوی مرکز Chatham House کی کانفرنس کی کارروائی کے دوران منگل کے روز کہا کہ "ایسے کئی زیادہ اہم معاملات ہیں جن سے سعودی عرب کو نمٹنا ہے۔ ان میں ایران، شام اور یمن سے متعلق امور شامل ہیں"۔

سعودی وزیر خارجہ نے دوحہ سے اپنے برتاؤ کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "اگر ہم دوحہ کا رویّہ تبدیل کرانے میں کامیاب ہو گئے تو پھر خلیج تعاون کونسل کو ایران اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط بنا سکتے ہیں"۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ "جب دوحہ کے تصرفات سے متعلق بات آتی ہے تو یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے۔ بالخصوص اس کے ہمنوا ذرائع ابلاغ کے اندر جو کچھ نشر کیا جا رہا ہے"۔