.

سعودی وزیر کی وزیر اعظم سعد حریری سے لبنان سے متعلق امور پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیج امور ثامر السبھان نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سے ملاقات کی ہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ثامر السبھان نے منگل کو ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ’’ ہماری بھائی وزیراعظم سعد حریری سے ایک طویل اور مفید بات چیت ہوئی ہے اور اس میں لبنانی عوام کے مفاد میں بہت سے امورسے اتفاق کیا گیا ہے۔ان شاء اللہ اس کا اچھا نتیجہ برآمد ہوگا‘‘۔

سعودی وزیر نے دو ماہ قبل بھی لبنانی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد کہا تھا کہ لبنانی فوج کی کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ قانونی ادارے ہی ریاست کا تحفظ کر سکتے ہیں۔انھوں نے تب ایک ٹویٹ میں لکھا تھا: ’’ قومیں فرقہ واریت سے نہیں، قومیت سے بنتی ہیں‘‘۔