.

عراق: کرکوک میں دو خود کش دھماکوں میں 6 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں اتوار کے روز شمالی شہر کرکوک کے وسطی علاقے میں دو خود کش دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے تین ہفتے قبل شہر کا کنٹرول کردوں سے واپس لے لیا تھا۔

عراقی پولیس کے ایک کرنل نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پہلا دھماکا خود کش بم بار نے گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا جب کہ اس کے پندہ منٹ بعد دوسرے دھماکے میں بارودی بیلٹ باندھے خود کش بم بار نے اپنے آپ کو اڑا دیا۔

جس شاہراہ پر دونوں دھماکے ہوئے وہاں سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں۔ فوری طور پر کسی جانب سے حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔