.

مصری اداکارہ رانیا یوسف عوامی جگہ پر جنسی ہراسیت کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری اداکارہ رانیا یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انھیں عوامی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا لیکن وہ خود سے چھیڑ خوانی کے مرتکب شخص کو پکڑ نہیں سکی تھیں۔انھوں نے مصر میں خواتین کو سرعام ہراساں کرنے کے واقعات کے تدارک کے لیے قانون کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

رانیا یوسف نے ہفتے کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ وہ اب دو اداکاراؤں غدہ عبدالرازق اور زینا کے ساتھ اچھے تعلقات کے باوجود اکٹھے کسی فلم میں کبھی کام نہیں کریں گی ۔

انھوں نے اس کا جواز یہ بتایا ہے کہ ان کے ان دونوں اداکاراؤں کے ساتھ کام کے دوران تنازعات پیدا ہوجاتے ہیں ۔انھوں نے اس سلسلے میں چند سال قبل ایک فلم کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ غدہ عبدالرازق نے میرے ( رانیا) کے بعض مناظر حذف کرنے پر اصرار کیا تھا حالانکہ باقی لوگوں نے انھیں بہترین قرار دیا تھا۔زینا کے ساتھ بھی انھیں اسی قسم کی صورت حال کا سامنا رہا ہے۔