.

یمنی نائب صدر کا صنعاء کے عوام سے باغیوں کے خلاف "انتفاضہ" کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے نائب صدر لیفٹننٹ جنرل علی محسن الاحمر نے صنعاء صوبے کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کے خلاف مزاحمت کریں اور ریاست کی واپسی میں قومی افواج کی مدد کریں۔

الاحمر نے قبائل عمائدین ، با اثر شخصیات اور صنعاء صوبے کی ضلعی قیادت کو خاص طور پر دعوت دی ہے کہ وہ آئینی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں اور یمن میں ایران کے ایجنٹوں اور باغی عناصر کو کچلنے کے لیے فوج کی جانب سے جاری معرکے میں معاونت کریں۔

دوسری جانب عرب اتحادی طیاروں نے ہفتے کی شام دارالحکومت صنعاء میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے عسکری کیمپوں اور اسلحہ گوداموں کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا۔