.

حوثیوں کے لیے ایرانی سپورٹ کے ثبوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی اور قانونی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یمن میں حوثی باغیوں کے لیے ایرانی سپورٹ کے ثبوت پیش کیے ہیں۔ ترجمان کی جانب سے یہ ثبوت اور شواہد اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آئے۔

ترکی المالکی نے ہتھیاروں اور حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت داغے جانے والے میزائلوں کی تصاویر کے علاوہ دھماکا خیز مواد سے بھر کر استعمال کی جانے والی ریموٹ کنٹرول تیز رفتار کشتیوں کی تصاویر بھی پیش کیں۔