.

سعودی عرب : قطیف میں سکیورٹی فورسز کا اہل کار جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہل کار جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی دوپہر قطیف کے وسطی علاقے البحاری میں پیش آیا۔

یاد رہے کہ قطیف میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے متعدد اہل کاروں کو نشانہ بنایا چکا ہے۔