.

شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد پر گہرا اعتماد ہے : ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر اپنے گہرے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا یہ موقف مملکت میں انسدادِ بدعنوانی کی مہم کے حوالے سے سامنے آیا جس کے تحت متعدد شہزادوں اور سابقہ وزراء کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ "مجھے شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد پر بھرپور اعتماد ہے۔ اس لیے کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس کا انہیں پوری طرح علم ہے.... البتہ جن بعض شخصیات کو ان دونوں کی جانب سے سخت معاملے کا سامنا ہے وہ کئی برسوں سے ریاست کو کھوکھلا کرنے میں مصروف تھے!".

یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہفتے کی شام شاہ سلمان کے ایک شاہی فرمان کے ذریعے تشکیل پانے والی انسداد بدعنوانی کی خصوصی کمیٹی نے کئی شہزادوں اور سابقہ وزراء کو حراست میں لے لیا۔ کمیٹی کے سربراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔