.

سلطنت عمان: پاؤں بندھے اونٹ کی وڈیو سے غم و غصے کی لہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو نے سلطنت ِ عُمَان میں عوامی حلقوں کے اندر شدید غم و غصّے کی لہر دوڑا دی ہے۔

انگریزی اخبار " ٹائمز آف عمان" کے مطابق وڈیو میں ایک اونٹ چھوٹے سے ٹرک کے اندر بیٹھا نظر آ رہا ہے۔ اس کے پاؤں مضبوطی سے بندھے ہوئے ہیں جس کے سبب وہ حرکت کرنے سے قاصر ہے۔ ٹرک ڈرائیور نے اونٹ کو اذیت دینے کے واسطے تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی کو ریورس گیئر میں پیچھے کی جانب دوڑایا اور پھر پوری طاقت سے بریک لگا دیے تا کہ اونٹ زمین پر جا گرے۔ اس دوران ایک شخص اس "اذیت رسانی" کے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتا رہا۔

اونٹ واقعتا زمین پر گرا اور اس کا سر مٹی سے بھر گیا جب کہ وہ کھڑے ہونے یا حرکت کرنے کی قدرت بھی نہیں رکھتا تھا۔

جانوروں کے حقوق سے متعلق بعض انجمنوں نے اس وڈیو کی سخت مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ عوامی حلقوں نے بھی اس منظر کو انسانیت سے دُور قرار دیا ہے۔

مذکورہ انجمنوں میں سے ایک تنظیم کے بانی کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک فعل محض کوئی اتفاق نہیں تھا بلکہ اس کا ارتکاب دانستہ طور پر کیا گیا ، بالخصوص جب کہ گاڑی کا پیچھے کا بکس کھلا چھوڑا گیا اور اونٹ کے پاوں باندھ دیے گئے تھے تا کہ وہ خود کو بچا نہ سکے۔