.

عرب لیگ کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب لیگ نے سعودی عرب کے خلاف کسی بھی بیرونی خطرے یا اس کے امن کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے مقابل مملکت کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے سعودی عرب کے خلاف غیر مسبوق نوعیت کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

عرب ممالک میں ایرانی مداخلت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مداخلتیں جو دوسروں پر غلبہ پانے کے لیے کشیدگی اور شورشیں پھیلانے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہوں گی۔

ابوالغیط کے مطابق عرب ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کریں جس کو اپنے امن و امان کے حوالے سے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے یمن میں تنازع کے دائرہ کار میں توسیع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام اس وقت تک یقینی نہیں بنایا جا سکتا جب تک کہ معاند فریق عربوں کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کر لیتے، وہ پالیسیاں جنہوں نے عرصہ دراز سے خطے میں جنگ و جدل کی آگ کو دہکایا ہوا ہے۔