.

خبردار ہوشیار! یو اے ای میں پانی وبجلی پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ

ایمریٹس حکومت کو VAT کی مد سے ہر سال 7 ارب درہم کی آمدنی کی توقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تارکین وطن ہوشیار ہو جائیں کیونکہ انہیں اب دنیا کی جدید ایمریٹس میں پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات پر ٹیکس ادا کرنا ہوں۔ اس امر کا اعلان یو اے ای کی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2015 میں کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن اب ایمریٹس فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے پانی اور بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کیا ہے۔

فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے مطابق امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس یکم جنوری 2018 سے نافذ ہوگا۔

ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں بجلی اور پانی کے استعمال پر5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جس سے اماراتی حکومت کو ٹیکس کی مد سے ہر سال 7 ارب درہم کی آمدنی ہو گی۔