.

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھیں گے : یورپی یونین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کی ذمے دار فیڈریکا موگرینی کا کہنا ہے کہ "یورپی اتحاد ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر عمل درامد پوری طرح جاری رکھے گا"۔

جمعے کے روز ازبکستان کے شہر سمرقند میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ یورپی اور بین الاقوامی سفارت کاری کی ایک بڑی کامیابی ہے جس کا ثمر حاصل ہو رہا ہے"۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے اکتوبر میں کہا تھا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی واپسی کی صورت میں تہران اور چھ بڑے ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کو جاری رکھنا بے معنی ہوگا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق عکسری ذمے دار نے دھمکی بھی دی کہ اگر تہران کے خلاف دوبارہ سے پابندیاں لگائی گئیں تو ایرانی حکومت کا فیصلہ معاہدے کو برقرار رکھنے کے خلاف ہو گا۔