.

قطر عالمی کپ کی تعمیراتی سائٹوں پر ورکروں کے حالات بہتر بنائے : فیفا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے انسانی حقوق سے متعلق مشاورتی بورڈ نے عالمی تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ قطر پر دباؤ ڈالے کہ عالمی کپ 2022 کے اسٹیڈیموں کی تعمیر میں مصروف ورکروں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں۔ بورڈ نے یہ ہی مطالبہ روس سے بھی کیا ہے جو آئندہ فٹبال عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔

ایسا نظر آتا ہے کہ روس اور قطر میں عالمی کپ سے متعلق تنصیبات کے تعمیراتی مقامات ابھی تک انسانی حقوق کی تنظیموں کی نگرانی میں ہیں۔

مشاورتی بورڈ نے فیفا کی جانب سے قطر اور روس میں تعمیراتی کارروائیوں کی نگرانی سے متعلق نظام متعارف کرانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ نگرانی کی کارروائیوں کے نتائج سے متعلقہ معلومات کو اعلانی طور پر شائع کیا جائے گا۔

فیفا کے مذکورہ بورڈ کی رپورٹ میں عالمی تنظیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قطر میں تنصیبات کی تعمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق امور کے ساتھ پوری شفافیت کے ساتھ نمٹا جائے۔