.

دبئی ایئر شو میں پاکستانی ہوابازوں کے شاندار کرتب، خوب داد سمیٹی

یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ائر شو کا افتتاح کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی میں ہونے والے رنگا رنگ ایئر شو کا سب سے بڑا ایڈیشن اتوار کو شروع ہوا جس کا باضابطہ افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔

ایئر شو میں پاک فضائیہ کا دستہ بھی حصہ لے رہا ہے جس میں جے ایف سترہ تھنڈر اور سپرمشاق طیارے بھی شامل ہیں جبکہ دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین وہاں موجود ہیں۔ گزشتہ روز ایئر شو میں پاکستان کے پائلٹوں نے فضائی مظاہرہ پیش کیا۔

اس سال دبئی ایئرشو میں تائی ٹی 129 لڑاکا ہیلی کاپٹر پہلی مرتبہ حصہ لے رہا ہے جبکہ امریکی فضائیہ کا ایف سولہ، متحدہ عرب امارات کا میراج 2000 اور تقنبہ اے این 132 بھی فضائی مظاہرہ پیش کریں گے۔

ایئرکموڈور محمد اختر نے کہا کہ پاک فضائیہ کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ توقع ہے کہ بہتر ہزار پانچ سو شائقین اور بارہ سو نمائش کار پانچ روزہ ایئر شو میں حصہ لے لیں گے۔