.

تصاویر کے آئینے میں : عراق اور ایران میں خوف ناک زلزلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران اور عراق کے درمیان سرحدی پہاڑی علاقے میں اتوار کے روز خوف ناک زلزلہ آیا۔ اس کے نتیجے میں صرف ایران کی جانب 200 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1600 زخمی ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مرکز کے مطابق اتوار کی شام گرینچ کے وقت کے مطابق 6:16 پر آنے والے زلزلنے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 رہی۔ اس کا مرکز حلبجہ شہر سے 32 کلومیٹر جنوب مغرب میں 33.9 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔