.

سعودی خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچوں کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی دارلحکومت ریاض کے شہزادہ سلطان میڈیکل آرمی سٹی میں ایک سعودی خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ 60 ڈاکٹروں نے زچگی کے عمل کی نگرانی کی۔ زچہ بچہ خیریت سے ہیں۔

کنسلٹنٹ گائیاکالوجسٹ ڈاکٹر اسامہ التویجری نے بتایا کہ سعودی خاتون کا معاملہ انتہائی نازک تھا۔ 8 ویں مہینے میں اسے پرنس سلطان میڈیکل آرمی لایا گیا۔ معائنے کے بعد آپریشن کے ذریعے زچگی کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیکل ٹیم میں شریک ڈاکٹروں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی تھی۔