.

عراق اور ایران کے بعد کویت میں بھی زلزلے کے جھٹکے

شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، گھروں سے باہر نکل آئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران اور عراق کی سرحد پرآنے والے خطرناک زلزلے کےبعد خلیجی ریاست کویت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق کویت کی زلزلوں کے حوالے سے رہ نمائی فراہم کرنے والے نیشنل نیٹ ورک کے مطابق کویت میں آنے والے زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 4 اور 5 درجے تھی۔

نینشل نیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت میں آنے والا زلزلہ عراق اور ایران کی سرحد پر گذشتہ شب آئے زلزلے کے آفٹر شاکس ہو سکتے ہیں۔ زلزلے کا مرکز عراق کے درالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں 200 کلو میٹر دور تھا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ عراق کے وسیع علاقوں میں زلزلے سے کم سے کم ایک شہری جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔ عراق میں زیادہ شہری دربند خان شہر میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ شہر صوبہ کردستان کے سلیمانیہ شہر سے مشرق میں 75 کلومیٹر دور ہے۔