.

العربیہ : قطر کا بحرین کے خلاف ایران کو اشتعال دلانے کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل نے اتوار کے روز سے قطر کے بارے میں دستاویزی فلمیں نشر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ یہ سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران دو دستاویزی فلمیں پیش کی جائیں گی۔ ان میں پہلی فلم"قطر کی تاریخ...اقتدار کی لڑائی" 3 حصوں پر مشتمل ہے جب کہ دوسری فلم "خفیہ کارروائیاں" ایک ہی قسط پر مشتمل ہے۔

دستاویزی فلم کے ایک حصّے میں قطر کے اشتعال انگیز موقف پر روشنی ڈالی گئی ہے جس میں دوحہ نے ایران کو بحرین پر قبضہ کرنے کے لیے اُکسایا۔

دستاویزی فلم میں گفتگو کرنے والی ایک شخصیت نے بتایا کہ گزشتہ صدی کی 60ء کی دہائی کے اواخر میں شاہ ایران کی حکومت کے وقت کس طرح اس اشتعال انگیزی کا آغاز ہوا۔ اس وقت امارات ایک خلیجی اتحاد قائم کرنے کے حوالے سے قطر اور بحرین کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا جب کہ اسی دوران قطر شاہ ایران کی حکومت کے ساتھ رابطہ کاری میں مصروف تھا۔ قطر کا مقصد ایران کو بحرین پر قبضہ کر لینے کے واسطے اکسانا تھا تا کہ مذکورہ اتحاد کے قیام کو ناکامی سے دوچار کیا جا سکے۔

بعد ازاں حقائق نے ثابت کر دیا کہ شیخ خلیفہ نے اس وقت امیرِ قطر کو تجاوز کرتے ہوئے شاہ ایران سے بات چیت کی اور اسے آگاہ کیا کہ وہ امارات کے مجوزہ اتحاد میں شامل ہونے کی مخالفت کرے۔