.

شام اور عراق میں داعش کے 4 اہم کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے خلاف سرگرم عالمی عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے تین ہفتوں کے دوران شام اور عراق میں کیے گئے فضائی حملوں میں داعش کے چار اہم دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ رواں سال میں اب تک امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملوں میں 117 داعشی مارے گئے۔

بین الاقوامی عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ریان ڈیلون نے ایک بیان میں بتایا کہ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے ’داعشی‘ جنگجوؤں میں تنظیم کے میڈیا آپریشنز اور انٹرنیٹ سے وابستہ یوسف دیمیر، اس کا بھائی عمر دیمیر شامل ہیں۔ دونوں کو عراق کے سرحدی شہ القائم کے قریب ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والا تیسرا اہم دہشت گردشام کے المیادین کے علاقے میں مارا گیا۔ اس کی شناخت ابو زین کے نام سے کی گئی ہے۔ بو یزن تنظیم میں دفاع اور اسلحہ کے امور کا نگران تھا۔ مشرقی شام کے البوکمال شہر میں ایک فضائی کارروائی میں عبداللہ ھاجوی کو ہلاک کیا گیا۔ ھاجوی بھی داعش کا اہم کمانڈر بتایا جاتا ہے۔ ان چاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔