.

حوثی باغیوں نے صنعاء اور ارحب سے 12 شہری اغواء کرلیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے ارحب اور صنعاءشہروں میں کارروائیوں کے دوران 12 عام شہریوں کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ باغیوں کی طرف سے جاری تخریبی کارروائیوں کےدوران شہریوں کے تین مکانات بھی مسمار کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے ارحب اور صنعاء کےمتعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ ارحب میں بیت الحنق، العرشان، الغولہ اور دیگر مقامات پر چھاپوں کے دوران شہریوں کو ان کے گھروں سے اغواء کیا گیا۔

ادھر ارحب اور نھم کے محاذوں پر یمن کی قومی فوج باغیوں کے خلاف آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبد مجلی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے صنعاء گورنری کے 85 فی صد علاقوں کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ اس کے علاوہ ارحب گورنری اور دیگر مقامات پر بھی سرکاری فوج کا کنٹرول مضبوط ہے تاہم نھم کے شمالی علاقوں اور قطبین کے مقام پر باغیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔