.

قطر ہم نے بنایا، ہم ہی اسے ہر آلائش سے پاک کریں گے: سلطان بن سحیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کے حکمران شاہی خاندان کے سعودی عرب میں مقیم سرکردہ رہ نما الشیخ سلطان بن سحیم نے کہا ہے کہ قطر کے بانی ہم خود ہیں اور ہم ہی قطر کو ہرطرح کی غلاظت اور گندگی سے پاک کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کی سرحد پر آباد قحطانی قبائل کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں سلطان بن سحیم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر دوحہ کو گندگی سے پاک کریں۔ اس سے قبل کہ قطر میں افراتفری عام ہو جائے ہمیں اسے بچانا اور کرپٹ عناصر سے نجات دلانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ قطر کو دہشت گردی اور کرپشن کا گڑھ بننے سے روکیں۔

الشیخ سحیم آل ثانی نے کہا کہ ماضی میں ان کی خاموشی کسی مصلحت کا نتیجہ تھی۔ ان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ قطر کے حکمران ہمارے بھائی اپنی باغیانہ روش سے باز آئیں گے۔ انہوں نے قطری حکمران ٹولے کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اب اپنے بارے میں تم خبر سنو گے نہیں بلکہ اپنی آنکھوں سے دیکھو گے۔