.

عراق : کردستان کے بجٹ میں کمی کے رجحان کا عندیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عراق میں وفاقی حکومت نے آئندہ چند روز میں 2018 کے عام بجٹ کی قرار داد پارلیمنٹ ارسال کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کردستان ریجن کے حصّے کا تناسب اس کی آبادی کے تناسب کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔

عراقی وزارت عظمی کے ترجمان سعد الحدیثی نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ میں تمام تر بحث مکمل ہونے کے بعد ملکی بجٹ پر اب حتمی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد بجٹ کو چند روز میں پارلیمنٹ ارسال کر دیا جائے گا۔

الحدیثی نے واضح کیا کہ کردستان ریجن کا حصّہ آبادی کے تناسب سے ہو گا اور اس میں ملکی دولت کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔