.

خطے میں ایرانی مداخلت کے خلاف عالم عرب متحد ہے: قرقاش

’ایرانی مداخلت سے متعلق عرب لیگ کی قرارداد تاریخی ہے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے گذشتہ روز قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں منظور کردہ قرار داد کو تاریخی قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنی متعدد ’ٹویٹس‘ میں انہوں نے لکھا کہ عرب لیگ کے وزراء خارجہ اجلاس میں عرب ممالک میں ایرانی مداخلت کی کھل کر مذمت کی گئی ہے۔ یہ ایک تاریخی قرارداد ہے اور تمام عرب ممالک کی طرف سے ایران کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کی بڑھتی مداخلت کی روک تھام کے لیےمشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب خطے میں ایرانی مداخلت کے خلاف عرب لیگ کی قرارداد تاریخ کا ایک نیا اور روشن باب ہے۔ اس قرارداد میں ایک ایسے دور کی بنیاد رکھی گئی ہے جو عرب دنیا کے لیے زیادہ مضبوط مستقبل کا ضامن ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ کل اتوار کے روز قاہرہ میں عرب لیگ کے وزراء خارجہ سطح کےاجلاس کے دوران عرب ممالک میں ایرانی مداخلت کی شدید مذمت کی گئی اور ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ حزب اللہ جیسے گروپوں کی مدد سے عرب اقوام کو نقصان پہنچانے کی سازشوں سے باز آئے۔