.

سعد حریری کل منگل کو مصر کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کل منگل کے روز مصر کا دورہ کریں گے جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔

العربیہ ڈات نیٹ کے مطابق ’ٹوئٹر‘ پراپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں منگل کے روز قاہرہ جاؤں گا جہاں اپنے دوست جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کروں گا۔

خیال رہے کہ سعد حریری ہفتے کی صبح سعودی عرب سے فرانس پہنچے تھے جہاں انہوں نے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بدھ کو وطن واپس لوٹیں گے۔

فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد انہوں نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاکہ وہ جلد ہی موجودہ بحران کےحوالے سے اپنا حتمی موقف واضح کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بدھ کو بیروت لوٹیں گے جہاں وہ صدر میشل عون اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

الحریری نے ہرممکن حمایت کا یقین دلانے پر فرانسیسی صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس نے ایک بار پھرپیرس اور بیروت میں دائمی دوستی قائم رکھنے میں اور لبنان کی خود مختاری کی پابندی کا یقین دلا کرلبنانی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔