.

جدہ : شدید بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منگل کے روز بارشوں کے پانی میں ڈوبے ایک علاقے میں ایک 8 سالہ صومالی بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ الصحیفہ کے علاقے میں پیش آیا اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب جدہ صوبے میں ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ احمد ابو زید نے انکشاف کیا کہ منگل کے روز بارشوں کے نتیجے میں 7 افراد کو بجلی کا کرنٹ لگنے کے واقعات پیش آئے جن میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کے علاوہ دیگر 55 مختلف نوعیت کے واقعات اور ایک عمارت کے منہدم ہو جانے کی اطلاع بھی موصول ہوئی۔


سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر گزشتہ روز مذکورہ صومالی بچے کی تصویر گردش میں رہی جس میں وہ اسٹریٹ لائٹ کے ایک کھمبے کے برابر زمین پر پڑا ہوا نظر آ رہا ہے۔