.

شاہ سلمان کی ٹیلیفون پر امیرکویت کی عیادت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بدھ کو امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی ٹیلیفون پرعیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے امیر کویت کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر امیر کویت نے شاہ سلمان کی جانب سے ہمدردی کے اظہار پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انہیں ہرطرح کی سازشوں اور مکرو فریب سےمحفوظ رکھنے کی دعاکی۔

خیال رہے کہ امیر کویت کو دو روز قبل سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سرجری کے بعد امیر کویت تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں۔