.

غیر ملکیوں کے لئے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی غلطی انہیں کویت سے بیدخل کروا سکتی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں مقیم غیر ملکی اگردو مرتبہ سے زیادہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے جیسی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو انہیں ملک سے بیدخل کر دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ میں شعبہ تعلقات عامہ اور انفارمیشن کے سربراہ بریگیڈئیر عادل حشاش نے کویتی روزنامہ ‘الانباء’ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ دو مرتبہ سے زیادہ ڈرائیونگ کے دروان موبائل فون استعمال کرنے یا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر غیرملکی کو کویت سے بیدخل کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

ان دو خلاف ورزیوں کے علاوہ ٹریفک کی روانی معطل کرنا، سنگل توڑنا، بے ہنگم ڈرائیونگ کرنا، حد رفتار سے تجاوز کرنا اور اسکریچنگ کرنا سنگین خلاف ورزیاں ہیں جن پر غیرملکی کو بیدخل کیا جائے گا۔ سنگین خلاف ورزی ریکارڈ کرنے پر ڈرائیور کو وزارت داخلہ کی طرف سے حاضری کا پیغام موصول ہو گا۔