.

حوثیوں کی خُفیہ پناہ گاہوں پر اتحادی طیاروں کی شدید بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں شبوہ، نہم ، تعز اور حجہ کے محاذوں پر عرب عسکری اتحاد کی جانب سے سرکاری فوج کی معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔ اتحادی طیاروں نے سرحدی علاقے حرض میں باغی ملیشیا کے خفیہ ٹھکانوں اور پناہ گاہوں پر 15 سے زیادہ حملے کیے۔

یمنی فوج نے صعدہ کے مشرق میں سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک تزویراتی ٹھکانوں کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا۔ یہ پیش رفت ان مقامات پر حملے کے بعد ہوئی جہاں حوثی اور معزول صالح کی فورسز تعینات تھیں۔

ادھر کتاف البقع کے محاذ پر یمنی فوج کے یونٹوں کی سپورٹ کے لیے دو بریگیڈز پر مشتمل فوجی کُمک مارب سے صعدہ صوبے پہنچ گئی۔

اس دوران یمنی فوج نے صعدہ اور الجوف صوبوں کے درمیان واقع محاذ پر کئی تزویراتی ٹھکانوں کا کنٹرول واپس لینے کے بعد بڑی تعداد اور مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

مارب صوبے کے مغرب میں صراوح کے محاذ پر باغی ملیشیا کی جانب سے جبلِ مرثد کے ٹھکانوں کو واپس لینے کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں۔ اس دوران حوثی کمانڈر عبداللہ احسن الحمزی اور دس دیگر باغی مارے گئے۔