.

راکٹ لگنے سے صنعاء میں ایرانی سفارت خانے میں آگ بھڑک اُٹّھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اتوار کے روز حوثی ملیشیا اور جنرل پیپلز کانگریس کی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایرانی سفارت خانہ راکٹ کا نشانہ بن گیا۔ اس کے نتیجے میں سفارت خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ حملہ دانستہ طور پر کیا گیا یا نہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ عمارت میں آگ لگنے کے وقت اس کے اندر ایرانی سفارت کار موجود تھے یا نہیں۔

گذشتہ چند روز سے یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کی سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ہمنوا جنرل پیپلز کانگریس کی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔