.

کویت میں خلیج تعاون کونسل کا سربراہ اجلاس آج ہو رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیج تعاون کونسل کا 38 واں سربراہ اجلاس منگل کے روز کویت میں ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب پیر کے روز حوثی باغیوں کے ہاتھوں سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی ہلاکت کے بعد صنعاء میں پرتشدد واقعات کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔

اس سے قبل پیر کے روز خلیج تعاون کونسل کے وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کی۔

اس موقع پر افتتاحی خطاب میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے کہا کہ عرب خلیجی ممالک کی تعاون کونسل ایک ایسا مستقل پلیٹ فارم ہے جہاں تمام ارکان آزادی اور خود مختاری کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مضبوط اور واحد خلیجی قومیت کے قیام کے لیے اپنے ارادوں کو زیر بحث لاتے ہیں۔

انہوں نے خلیجی عوام کے مفادات کی خدمت اور خطے کو درپیش امن و استحکام کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون اور مشترکہ عمل جاری رکھنے کے واسطے خلیجی اجلاسوں کی اہمیت کو باور کرایا۔