.

قطر خلیج فٹ بال کپ کی میزبانی سے محروم

گلف فٹ بال چیمپیئن شپ اب دوحہ کے بجائے کویت میں ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت اور سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ پیش آئند گلف فٹبال کپ کا انعقاد قطر میں کرانے کے بجائے کویت میں کرایا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل سپورٹس کونسل کے چیئرمین ترکی آل الشیخ اور کویت کی پارلیمنٹ [مجلس امہ] کے اسپیکر مرزوق الغانم کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نماؤں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ گلف فٹ بال کپ کا انعقاد قطر کے بجائے سعودی عرب میں کیا جائے گا۔

خیال رہےکہ خلیجی ممالک کی سطح پر فٹ بال کپ کا انعقاد آئندہ سال جنوری میں ہوگا۔ اس سے قبل خلیجی ممالک نے فٹ بال کپ کے انعقاد کے لیے قطر کا انتخاب کیا تھا۔

کویت کو خلیجی فٹ بال کپ کی میزبانی کا اعلان بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ جیانی انفانٹینو کے دورہ کویت اور کویتی فٹ بال فیڈریشن پر پابندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔