.

العبادی کا عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے اختتام کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے آج ہفتے کو ملک میں داعش کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے شام کی سرحد کے تمام علاقوں پر کنٹرول قائم کرلیا ہے اور اب ملک میں داعش کے خلاف جاری جنگ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بغداد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم العبادی نے کہا کہ ’ہماری سیکیورٹی فورسز نے شام کی سرحد سے متصل تمام علاقوں سے داعش کا صفایا کردیا گیا ہے۔ عراق کے اندر بھی داعش کے خلاف جاری جنگ میں دہشت گرد تنظیم کو مکمل شکست دے دی گئی ہے اور آج ہم داعش کے خلاف جنگ کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔

العبادی نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے دشمن سے واسطہ تھا جو ہماری تہذیب کو تباہ کرنے کے درپے تھا، مگر ہم نے اپنی وحدت اور عزیمت کے ذریعے داعش کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے۔

ادھر دوسری جانب عراق کی جوائنٹ فورسز نے ایک بیان میں نینویٰ اور الانبار صوبوں کے درمیان جزیرہ داعش کے چنگل سے چھڑا لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق کی سرحد پر الرمانہ اور تل صفوک تک 183 کول میٹر کے علاقے کو شدت پسندوں سےچھڑا لیا ہے۔

جوائنٹ فورسز کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے داعش اور اس سے وابستہ دہشت گرد گروپوں کو شکست دے دی گئی ہے.