.

مصری اداکار عادل امام کا نیا ڈرامہ سیریل ، خصوصی حقوق سعودی ٹی وی کو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے نامور اداکار عادل امام کے نئے ڈرامہ سیریل کا اعلان کر دیا گیا ہے جو آئندہ رمضان کے دوران خصوصی طور پر سعودی ٹی وی پر پیش کیا جائے گا۔ ڈرامہ سیریل کا نام "عوالم خفیہ" ہے۔ اس کا پروڈیوسر عادل امام کا بیٹا رامی امام ہے۔

جمعے کی شام قاہرہ کے ایک ہوٹل میں منعقد پریس کانفرنس میں مذکورہ ڈرامہ سیریل کا اعلان کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں رامی امام کے علاوہ پروڈیوسر ہشام تحسین اور سعودی ٹی وی کے ڈائریکٹر خالد المدخلی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر رامی امام نے سعودی ٹی وی کے ساتھ تعاون کو اپنی پروڈکشن کمپنی کے لیے ایک تاریخی واقعہ قرار دیا۔

رامی امام نے انکشاف کیا کہ طے پانے والے معاہدے کے تحت خلیج اور مشرق وسطی میں )مصر کو چھوڑ کر( ڈرامہ سیریل کے تمام تر حقوق خصوصی طور پر 10 برسوں کے لیے سعودی ٹی وی کو دے دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سعودی ٹی وی کے ڈائریکٹر خالد المدخلی نے اپنی بھرپور مسرت کا اظہار کیا اور مصر اور سعودی عرب کے درمیان قربی تعلقات کو باور کرایا۔ المدخلی کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ مصری ڈرامے سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

سعودی ٹی وی کے ڈائریکٹر نے یہ باور کرایا کہ رامی امام کی کمپنی میگنم کے ساتھ طے پایا جانے والا معاہدہ اس بات کا متقاضی ہے کہ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں سعودی معاشرے کی سُرخ لکیر اور وہاں کی ثقافت و رواج کی رعایت کرتے ہوئے تمام اقدار کی پاسداری کا خیال رکھا جائے گا۔