.

یمن:حوثی اپنے گڑھ صعدہ کے اہم علاقے سے محروم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے شمالی علاقے صعدہ میں سرکاری فوج نے آپریشن کے دوران ایران نواز حوثی شدت پسندوں کو ان کے اہم مرکز سےنکال باہر کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صعدہ گورنری کے البقع علاقے کے مضافاتی قصبے النبیشین کو باغیوں سے چھڑا لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ النبیشین کو حوثیوں سے آزاد کرانے کے لیے گھمسان کی لڑائی لڑئی گئی۔ جنگ میں باغیوں کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ادھریمن کے فیلڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ النبیشین کے علاقے میں جاری لڑائی ختم ہوگئی ہے اور صعدہ اور الجوف گورنریوں کو ملانے والی سپلائی لائن پر حکومتی فورسز کا کنٹرول قائم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور زندہ بچ جانے والے وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ صعدہ گورنری میں جاری لڑائی میں حکومتی فوج کو سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد کی مدد بھی حاصل رہی ہے۔