.

شاہ سلمان کے دست شفقت سے مٹھائی وصول کرنے والا ننھا شہزادہ کون؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک تصویرعوام وخواص کی توجہ کا خاص مرکز ہے جس میں شاہ سلمان کو ایک بچے کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی پیش کرتے دکھایا گیا ہے۔

شاہی خاندان سے ناواقف لوگ یہ سوچ رہیں کہ آیا خادم الحرمین الشریفین کے دست شفقت سے مٹھائی کا تحفہ وصول کرنے والا یہ ننھا بچہ کون ہے؟ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے اور بتایا ہے کہ یہ دو سالہ ننھا شہزاد خالد بن بندر بن فیصل بن بندر ہیں، جو شاہی خاندان ہی کے خوانوادہ ہیں۔ ننھے شہزادے کے پیچھے اس کے نانا شہزادہ عبداللہ بن فیصل ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے اس ننھے نواسے کے ہمراہ شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔ شاہ سلمان کی یہ عادت ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ارکان سے انتہائی شفقت اور محبت سے ملتے ہیں اور نہ صرف شاہی خاندان کے بچوں بلکہ پوری مملکت کے بچوں سے پیار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پرپوسٹ کی گئی تصویرکو بڑے پیمانے پر پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔ سماجی کارکنوں کی جانب سے شاہ سلمان کی ننھے شہزادے سے محبت کو ان کی چھوٹوں سےشفقت کی عمدہ مثال کے طور پر پیش کیا جا رہاہے۔ پدرانہ شفقت و محبت کے جذبات سے لبریز شاہ سلمان اکثر اسی طرح بچوں سے محبت کرتے دیکھے جاتے ہیں۔