.

اسرائیلی فوجی پانچ برس کے بچّوں پر دہشت پھیلاتے ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سے فلسطینی اراضی پر احتجاجی مظاہروں اور اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کے روز بیت لحم میں عائدہ پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران ایک کیمرے کی آنکھ نے اسرائیلی فوج کے اہل کاروں کی 3 بچوں پر چڑھائی کے منظر کو محفوظ کر لیا ، ان بچوں کی عمر پانچ برس سے زیادہ نہیں تھی۔

بچوّں نے اسرائیلی فوجیوں کے سامنے چلّانا اور رونا شروع کر دیا جب کہ اس دوران ایک فلسطینی جو شاید ان کا باپ یا کوئی عزیز تھا اس نے بچوں کے دفاع کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ فلسطینی اسیروں کے کلب کے مطابق ٹرمپ کے اعلانِ قُدس کے بعد سے اسرائیلی فوج 260 فلسطینیوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کلب نے بتایا کہ قابض افواج نے بدھ کو علی الصبح مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کیں۔ اس دوران 60 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 8 بچوں سمیت 20 کا تعلق بیت المقدس سے تھا۔