.

عراق : دیالی اور صلاح الدین صوبوں میں داعش کی باقیات کے خلاف آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں دیالی اور صلاح الدین صوبے کے درمیان سرحدی علاقے مطیبیجہ کو داعش تنظیم کی باقیات سے پاک کرنے کے لیے ایک نیا مشترکہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں عراقی فوج ، الحشد الشعبی ملیشیا ، قبائلی عناصر اور پولیس شریک ہے۔

اس سلسلے میں دجلہ آپریشن کے کمانڈر مزہر العزاوی نے بتایا کہ اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی معاونت بھی حاصل ہے۔

اس سے قبل عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق میں داعش تنظیم کی مکمل ہزیمت کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان اُن تمام شہروں کو واپس لیے جانے کے بعد سامنے آیا جن پر تنظیم نے 2014 سے قبضہ کر رکھا تھا۔

داعش تنظیم کے عراق کے شہروں سے نکالے جانے کے بعد تنظیم کے بچے کھچے عناصر نے سرحدی صحرائی علاقوں کا رخ کر لیا جہاں اب ان کا تعاقب اور قلع قمع جاری ہے۔