.

یمن : بین الاقوامی تنظیموں کو عدن سے کام کرنے کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں مقامی انتظامیہ کے وزیر اور امداد کے سپریم کمیشن کے سربراہ عبدالرقیب فتح نے بین الاقوامی تنظیموں کو دعوت دی ہے کہ وہ عدن شہر کا رخ کریں تا کہ تمام صوبوں میں ضرورت مندوں کے واسطے امدادی قافلوں کی رسائی ممکن ہو سکے۔ یہ دعوت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ بین الاقوامی تنظیمیں صنعاء سے اپنے اہل کاروں کا انخلاء عمل میں لا رہی ہیں۔

فتح کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے امدادی اور انسانی شعبوں میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کو تنگ کرنا ، ان کے کاموں میں مداخلت کرنا اور ان کے اہل کاروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون میں کھلی دراندازی ہے۔

دوسری جانب یمنی وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی کا کہنا ہے کہ صنعاء میں صورت حال غیر محفوظ ہے اور امدادی اہل کاروں کے انخلاء کا فیصلہ حوثی ملیشیا کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت امدادی تنظیموں کے لیے محفوظ گزر گاہیں فراہم کرنے کو تیار ہے۔