.

فُٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کے لیے قطر کی ایرانی جزیرے پر نظریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطرکی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کی تیاریوں کے سلسلے میں ایران کے جزیرہ کیش میں عالمی فٹ بال ٹیموں کی میزبانی کی تیاری کررہا ہے۔

ایرانی اخبار ‘کیھان‘ کے مطابق ایرانی فٹ بال ایسو سی ایشن کے حکام نے قطری فٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین الشیخ حمد آل ثانی کو ایرانی سیاٰحتی جزیرہ کیش میں عالمی کپ کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کی میزبانی کی دعوت دی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق قطر نے ایرانی حکام کی دعوت قبول کرتے ہوئے دوحہ سے براہ راست جزیرہ کیش تک پروازیں شروع کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شائقین اور ٹیموں کو جزیرے تک پہنچنے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق قطری فٹ بال ایسوسی ایشن کی فٹ بال ورلڈ کپ کی نگران ٹیم جلد جزیرہ کیش کا دورہ کرے گی اور وہاں پر تماشائیوں اور ٹیموں کی میزبانی کے حوالے سے امکانات اور تیاریوں کا جائزہ لے گی۔

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین علی مہدی تاج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنہ 2022ء کے عالمی فٹ بال کپ کے بعض مقابلے جزیرہ کیش میں کرائے جانے کا امکان ہے۔