.

لبنان : برطانوی سفارت کارہ کے قتل کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان میں پولیس نے برطانوی سفارت خانے کی ایک خاتون ملازمہ کے قتل کے الزام میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون سفارت کار کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ مقتولہ کی لاش ہفتے کے روز بیروت کے نواح سے ملی تھی۔حکام کے مطابق خاتون کا قتل ایک مجرمانہ فعل ہے اور اس میں کوئی سیاسی محرک کارفرما نہیں ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے اس خاتون سفارت کار کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محکمہ بین الاقوامی ترقی کے لیے کام کرتی تھیں۔ برطانوی میڈیا نے خاتون کی شناخت ریبیکا ڈائیکس کے نام سے کی ہے۔

قبل ازیں لبنان کے فورینزک حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ اس برطانوی عورت کو رسی سے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا تھا اور حکام اس امر کی بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا ملزم نے جان سے مارنے سے قبل خاتون پر جنسی حملہ بھی کیا تھا۔