.

ایران 2017 میں صحافیوں کو جیل میں ڈالنے والے 5 سرفہرست ممالک میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں صحافیوں کی آزادی اور اُن کے حقوق کے تحفظ کی علم بردار عالمی تنظیم "رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈر" نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں پابندِ سلاسل صحافیوں کی سب سے زیادہ تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک چین ، ترکی ، شام ، ایران اور ویتنام ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین اپنی جیلوں میں موجود 52 صحافیوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر ترکی ہے جس نے 2017 کے دوران 43 صحافیوں کو جیل بھیجا۔

شام 24 صحافیوں کو جیل بھیج کر تیسرے ، ایران 23 صحافیوں کے ساتھ چوتھے اور ویتنام 19 صحافیوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزادی صحافت میں ایران کا 180 ممالک کی فہرست میں 165 واں نمبر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ابھی تک ذرائع ابلاغ کی آزادی کو سب سے زیادہ کچلنے والے ممالک میں سے ہے۔ آزادی اظہار کے حوالے سے بدترین ملک شمالی کوریا ہے۔