.

بحرین کی حوثیوں کی طرف سے ریاض پر میزائل داغے جانے کی مذمّت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین نے منگل کے روز حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی پُر زور مذمّت کی ہے۔

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل ریاض کے جنوب میں فضا میں ناکارہ بنا دیا۔

اس سلسلے میں پیٹریاٹ نظام کے ذریعے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیے جانے کے بعد دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکا سنا گیا اور آسمان پر سفید دھوئیں کا بادل بھی دیکھا گیا۔ تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے ریاض کے مختلف علاقوں میں گرے تاہم کسی قسم کا جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ ماہ حوثیوں کی جانب سے ریاض پر داغا جانے والا میزائل ایرانی ساخت کا تھا اور اس امر کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔