.

حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل ریاض کے جنوب میں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل ریاض کے جنوب میں فضا میں ناکارہ بنا دیا۔

اس سلسلے میں پیٹریاٹ نظام کے ذریعے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیے جانے کے بعد دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکا سنا گیا اور آسمان پر سفید دھوئیں کا بادل بھی دیکھا گیا۔ تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے ریاض کے مختلف علاقوں میں گرے تاہم کسی قسم کا جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

نومبر میں بھی سعودی فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک فضا میں ایک بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ یہ میزائل حوثی ملیشیا نے یمنی اراضی کے اندر سے داغا تھا۔

حالیہ عرصے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کی جانب بیلسٹک میزائل داغے جانے کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایران کی جانب سے حوثیوں کو اس نوعیت کے میزائل داغنے کے لیے لانچنگ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔