.

دُلہن کو حیرت ناک جھٹکا ، دولہا شادی میں غیر عورت کے ساتھ پکڑا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں ایک دُلہن نے اپنی شادی کے دوران دولہا کو اُس کی معشوقہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ واقعہ دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع علاقے المرج میں پیش آیا۔ دولہا اپنی معشوقہ کو جو ایک رقّاصہ ہے اپنی شادی میں رقص کرنے کے لیے لے کر آیا تھا۔

دُلہن "صفا" نے پولیس کو اطلاع میں بتایا کہ "ہمارے نکاح کے بعد صرف 15 منٹ گزرے تھے کہ میں نے اپنے شوہر کو نکاح کی جگہ سے ملحق ایک دوسرے کمرے میں اُس رقّاصہ کی بانہوں میں دیکھا"۔

صفا نے مزید بتایا کہ دولہا مصطفی کے نظر نہ آنے پر وہ اُس کو تلاش کرنے نکلی جس پر ایک کمرے میں وہ مذکورہ رقاصہ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پایا گیا۔ صفا کے مطابق دونوں کی بات چیت کے ذریعے انکشاف ہوا کہ اُن کے درمیان پرانا تعلق ہے۔

صفا نے استغاثہ کے سامنے بتایا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر رقاصہ نے اُس کو زدوکوب کیا اور گالیوں سے بھی نوازا۔ رقاصہ نے کہا کہ "میں تم کو اپنا عاشق چھیننے نہیں دوں گی"۔ اس دوران دولہا نے اپنی خیانت پکڑے جانے پر دلہن کو طلاق دی اور فوری طور پر وہاں سے فرار ہو گیا تا کہ لوگوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

استغاثہ نے رقاصہ سوما کو 4 دن تک پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مفرور دولہا کا بیان لینے کے لیے اُس پکڑ کر لانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔