.

سعودیہ پرحملہ کرنے والےحوثیوں پر اتحادی طیاروں کی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں قیام امن کے لیے سرگرم عرب اتحادی طیاروں نے سعودیہ پر حملوں میں ملوث حوثی باغیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک فوٹیج میں حوثی باغیوں کے ایک گروپ کو سعودی عرب پرحملوں کے بعد اپنے خفیہ ٹھکانوں کی طرف جاتے دکھایا گیا ہے، اسی فوٹیج میں اتحادی طیاروں کی جانب سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

فوٹیج سے ظاہرہوتا ہے کہ حوثی باغیوں کو سعودی عرب پرحملوں کے وقت نشانہ بنایا گیا۔