.

مصر : میڈیا صنعت کا شہنشاہ یک دم میدان سے نکل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں "میڈیا شہنشاہ" کے طور پر معروف احمد ابو ہشیمہ حیران کن اور پراسرار طریقے سے ملک کی ذرائع ابلاغ کی مارکیٹ سے باہر نکل گئے ہیں۔

ابو ہشیمہ نے پیر کے روز "ON tv" کے چینلوں کو اور مصری میڈیا کمپنی میں اپنے شیئر کو ایگل کیپیٹل نامی کمپنی کو فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔ ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ انجینئر اسامہ الشیخ اب کمپنی کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

ایگل کیپیٹل کمپنی نے اپنے ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس نے مصری میڈیا کمپنی میں معروف کاروباری شخصیت احمد ابو ہشیمہ کا شیئر حاصل کر لیا ہے۔ مصری میڈیا کمپنی ON tv چینلوں کے نیٹ ورک ، الیوم السابع اور صوت الامّہ اخبارات اور مصر میں میڈیا کے میدان میں سرگرم عمل دیگر کئی کمپنیوں اور اداروں کی مالک ہے۔

کپنی نے ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ انجینئر اسامہ الشیخ کو مصری میڈیا کمپنی کی مجلس عاملہ کا سربراہ اور مینجنگ ڈائریکٹر مقرّر کیا ہے۔

مصر میں فولاد کی صنعت میں کام کرنے والے تاجر ابو ہشیمہ نے مصری میڈیا کمپنی میں اپنے تمام تر حصّے کو فروخت کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں۔

ابو ہشیمہ نے امید ظاہر کی کہ مصری میڈیا کمپنی نئی انتظامیہ کے زیر سایہ اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔